Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل کے ٹکٹوں کی قیمت مقرر کردی گئی؟

Now Reading:

پی ایس ایل کے ٹکٹوں کی قیمت مقرر کردی گئی؟
پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ  ( پی ایس ایل )فائیو کے میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت کم رکھنے کی تجویز  پیش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے پہلی مرتبہ مکمل پی ایس ایل   مکمل طور پاکستان میں ہونے کے  سبب ٹکٹوں کی کمائی سے زیادہ اسٹیڈیمز بھرنے کو اولین ترجیح قرار دیا ہے۔

پی سی بی کے مجوزہ پلان کے مطابق ڈے میچز کے ٹکٹ کے نرخ کم رکھے جائیں گےتاہم نائٹ میچز کے لیے نرخوں میں دو سے تین سو روپے کا اضافہ ہوگا۔

اسی طرح میزبان شہر میں ہونے و الے اہم میچز کے ٹکٹ کی نرخوں میں بھی کچھ فرق تجویز کیا گیا ہے جبکہ  جن میچز میں شائقین کی زیادہ دلچسپی نہیں ہوگی  ان کے ٹکٹ سب سے کم ہوں گے۔

 ٹکٹوں کے نرخوں کو چند روز میں فائنل کرکے پرنٹنگ کے لیے آرڈر دے دیاجائے گا۔ ٹکٹوں کی فروخت  کا آغاز بیس جنوری سے ہوگا ۔

Advertisement

پی ایس ایل 2020 کا شیڈول جاری، تمام میچز پاکستان میں ہوں گے

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب بیس فروری کونیشنل اسٹیڈیم  کراچی میں  ہوگی جبکہ فائنل بائیس مارچ کو قذافی سٹیڈیم  لاہورمیں کھیلا جائے گا۔

لیگ کے  میچز چار مختلف شہروں لاہور،کراچی ،راولپنڈی اور ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہوگا جب پاکستان سپر لیگ مکمل  طور پاکستان میں کھیلی جائے گی۔اس سے قبل لیگ یا تو مکمل طور پر متحدہ عرب امارات میں ہوئی ہے یا پھر  کچھ میچز ہی پاکستان میں کھیلے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ  کے  سیزن فائیو کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

چونتیس میچوں پر مشتمل ایونٹ کے 14 میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور ، 9 نیشنل اسٹیڈیم کراچی، 8 پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی اور 3 ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

Advertisement

پی ایس ایل 2020 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر