Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب میں پہلی مرتبہ خواتین فٹ بال لیگ متعارف

Now Reading:

سعودی عرب میں پہلی مرتبہ خواتین فٹ بال لیگ متعارف
فیڈریشن

سعودی عرب نےملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین فٹ بال لیگ متعارف کرادی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارےکے مطابق سعودی حکومت کےزیرانتظام سعودی اسپورٹس فار آل فیڈریشن کے مطابق 17 میچز پر مشتمل لیگ کاپہلا سیزن جدہ، ریاض اوردمام میں کھیلا جائے گا۔

فیڈریشن کے مطابق لیگ کےانعقاد سےخواتین کی جانب سے کھیل کےمیدان میں دلچسپی بڑھےگی اورخواتین بھی اپنی صلاحیت بھی منواسکیں گی۔

واضح رہےکہ سعودی حکومت نےگزشتہ چندسال میں خواتین کو نہ صرف مردحضرات کےکھیل دیکھنےکی اجازت دی ہےبلکہ حکومت نے خواتین کو خاندان کے مرد سربراہ کی اجازت کے بغیر بیرون ملک سفرکرنے کی اجازت بھی دی تھی۔

  جبکہ سعودی عرب نے جنوری 2018 میں خواتین کو صرف فٹ بال اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت دی تھی۔

Advertisement

اسی طرح سعودی حکومت نے خواتین کو کسی بھی غیر محرم مرد کے ساتھ ملازمت کرنے کی اجازت دینے سمیت خواتین کو اداکاری، ڈرائیونگ کرنے، ووٹ دینے، انہیں کوئی بھی کھیل کھیلنے سمیت کئی طرح کی آزادیاں دی ہیں۔

واضح رہےکہ سعودی عرب کےولی عہد محمد بن سلمان نےاپنامنصب سنبھالنےکےفوری بعد قدامت پسندی کی شکارسلطنت میں معاشی، سماجی اور مذہبی اصلاحات کے لیے اقدامات شروع کیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر