Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 5 : ملتان نے پشاور کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

Now Reading:

پی ایس ایل 5 : ملتان نے پشاور کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

پی ایس ایل 5 مین ملتان سلطان نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

پاکستان سپر لیگ 5 میں آج ملتان میں کھیلے جانے والے آٹھویں میچ میں پشاور زلمی اور ملتان سلطان آمنے سامنے رہے۔

میچ میں پشاور زلمی کی جانب سے ملتان سلطان کو جیت کے لئے 124 رنز کا ہدف دے دیا گیا تھا۔

پشاور زلمی کی اننگز  کا آغاز مایوس کن رہا اور پہلے ہی اوور میں اس کے اوپنر ٹام بینٹن 4 رنز بنا کر محمد عرفان کا شکار ہوگئے۔

جس کے بعد ان فارم بیٹسمین کامران اکمل نے حیدر علی کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھانے کی کوشش کی تاہم کامران اکمل بھی چوتھے اوور میں 15 رنز بنا کر سہیل تنویر  کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

Advertisement

ان کے بعد آنے والے بلے باز شعیب ملک اور لِونگ اسٹونز  کریز پر آتے ہی واپس پویلین چلتے بنے، دونوں کا اسکور بالترتیب 2اور صفر رہا اور دونوں کو محمد الیاس نے ایک ہی اوور میں آؤٹ کیا۔

اس دوران حیدر علی نے اپنی اننگز جاری رکھی اور جارحانہ انداز میں ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی تاہم وہ بھی 85 کے مجموعی اسکور پر 47 رنز بنا کر سہیل تنویر کا شکار بن گئے۔

ان کے بعد کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر نہ جم سکا اور پشاور زلمی کی پوری ٹیم 19 ویں اوور کی  تیسری گیند پر 123 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

 ملتان کی جانب سے سہیل تنویر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 3 اعشاریہ 3 اوورز میں 13 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جس میں ایک اوور میڈن بھی تھا۔

ان کے علاوہ محمد عرفان اور محمد الیاس نے 2،2 جب کہ شاہد آفریدی اور عمران طاہر نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ ملتان سلطان نے پشاور شلمی کے مقابلے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا تھا جبکہ اس وقت ملتان سلطان کی ٹیم کی جانب سے 124 رنز کے تعاقب میں بیٹنگ کے سلسلے کا اغاز کیا تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ پشاور زلمی کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور حیدر علی, ایل اے ڈاسن  اور کامران اکمل نے 47، 22 اور 15 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کل ورلڈکپ کے لیے سری لنکا روانہ ہوگی
بھارتی بلے بازوں نے پاور پلے میں میچ یکطرفہ بنا دیا، پاکستانی کپتان سلمان آغا
پاکستانی ٹیم کی شکست پر شائقین مایوس؛ ڈراپ کیچز پر برہمی کا اظہار
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر