پی ایس ایل فائیو کے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے ساتویں میچ میں لاہور قلندرز نے محمد حفیظ کے 98 رنز کی اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 182 رنز بنائے۔
تاہم اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے لیوک رونکی اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا۔
کرکٹر شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں رونکی کو ایک رنز پر واپس پویلین بھیج دیا۔
اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
یادرہے کہ لاہور قلندرز کی جانب سے کرس لین اور فخرزمان نے اننگز کا آغاز کیا۔
لاہور قلندرز کی جانب سے کرس لین 11 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور فخرزمان 33 رنز بناکر پویلین واپس لوٹے۔
اس کے علاوہ لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر صرف ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور وکٹ کیپر بیٹسمین ڈین ولاس بھی صرف 3 رنز ہی بناسکے۔
واضح رہے کہ محمد حفیظ نے نصف سنچری اسکور کی اور سمت پٹیل کے ساتھ ملکر 51 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کے اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا مگر پٹیل صرف 10 رنز ہی بناسکے۔
ڈیوڈ ویزے نے 8 گیندوں پر 19 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جب کہ محمد حفیظ 98 رنز ناٹ آؤٹ رہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے 2، احمد عبداللہ، محمد موسی اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے عاقف جاوید کی جگہ احمد عبداللہ کو ٹیم میں شامل کیا ہے جب کہ لاہور قلندرز میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، بین ڈنگ کی جگہ سمت پٹیل اور دلبر حسین کی جگہ محمد فیضان کو پلینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
