Advertisement
Advertisement
Advertisement

بابر اعظم ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں پوزیشن پر آگئے

Now Reading:

بابر اعظم ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں پوزیشن پر آگئے
بابر اعظم

پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے  تازہ  ترین ٹیسٹ ریکنگ جاری کردی   ہے جس کے مطابق پاکستان ٹیم کی رینکنگ میں تو کوئی بہتری نہ آ سکی  اور وہ بدستور ساتویں پوزیشن پر موجود ہے لیکن پلیئرز کی  انفرادی رینکنگز میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے ۔

بنگلہ  دیش کے خلاف  پہلے ٹیسٹ میچ میں 143 رنز کی اننگز کھیلنے والے بابر اعظم دو درجے ترقی پا کرپانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں ۔اس طرح وہ واحدبلے باز بن گئے ہیں جو آئی سی سی کے تینوں فارمیٹس میں ٹاپ 5 میں شامل ہیں۔

 بلے بازوں کی فہرست میں اس وقت  بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہلے ، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسرے ، آسٹریلیا کے  ہی مارنس لبوشین  تیسرے  جبکہ نیوزی لینڈ کے  کپتان کین ولیمسن چوتھے نمبر پر براجمان ہیں ۔

آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اور بھارت کے چتیشور پجارا ایک ایک درجے تنزلی کے بعد بالترتیب چھٹی  اور ساتویں پوزیشن پر چلے گئے۔

Advertisement

میرا ٹارگٹ ہے کہ یونس خان جیسا پرفارم کروں، بابر اعظم  

انگلینڈ کے کپتان جو روٹ آٹھویں، بھارت کے اجنکیا رہانے نویں اور انگلینڈ کے بین اسٹوکس دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان کے بلے باز اسد شفیق 18 ویں نمبر پر پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ کپتان اظہر علی 27 ویں اور شان مسعود 32 ویں پوزیشن پر ہیں ۔

https://twitter.com/ICC/status/1227151162052358144

بالر زکی ٹاپ 10  رینکنگ میں اس وقت کوئی پاکستانی بالر موجود نہیں  ہے ۔ پہلے نمبر پر آسٹریلیا کے پیٹ کمنز  ،دوسری پوزیشن نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر  جبکہ تیسری پوزیشن ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر نے سنبھال رکھی ہے ۔

جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا چوتھی، آسٹریلیا کے مچل اسٹارک پانچویں، بھارت کے جسپریت بمراہ  چھٹی جبکہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن ساتویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

Advertisement

ان کے علاوہ بھارت کے روی چندرن ایشون اور محمد شامی بالترتیب آٹھیوں اور نویں جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دسویں پوزیشن پر برا جمان ہیں۔

پاکستان کے محمد عباس ترقی کے بعد 14 ویں پوزیشن پرا ٓ گئے ہیں جبکہ یاسر شاہ 23 ویں  اور شاہین شاہ آفریدی 32 ویں نمبر پر آ گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر