Advertisement
Advertisement
Advertisement

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو شکست، سیریز انگلینڈ کے نام

Now Reading:

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو شکست، سیریز انگلینڈ کے نام
انگلینڈ

انگلینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی  میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

سنچورین میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں انگلینڈ نے کپتان اوئن مورگن، جونی  بیئر اسٹو اور جوز بٹلر کی نصف سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ کو 5 وکٹوں سے شکست  دے  کر تین میچزکی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

فاتح ٹیم نے 223 رنز کا مطلوبہ ہدف 19.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

جونی بیئر اسٹو نے 64، جوز بٹلر نے 57 اور کپتان اوئن مورگن نے دھواں دار ناقابل شکست 57 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

پروٹیز ٹیم کے لنگی نگیدی  نے دو جبکہ ایندائل فیلکوایو ، تبریز شمسی اور ڈیوائن  پریٹوریس نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

اس سے قبل تیسرے اور آخری میچ میں پروٹیز کپتان کوئنٹن ڈی کوک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

چوتھے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کو شکست، سیریز 1-3 سے انگلینڈ کے نام

پروٹیز ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بناکر مہمان ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 223 رنز کا ہدف دیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ہنرچ کلاسن نے 66 رنز کی اننگز کھیلی جس میں چار چھکے اور چار چوکے شامل تھے۔ٹمبا باووما  نے49 ،کوئنٹن ڈی کوک  نے35 جبکہ ڈیوڈ ملر نے ناقابل شکست 35 رنز بنائے۔

 انگلینڈ کی جانب سے ٹام کرن  اوربین اسٹوکس نے دو، دو جبکہ مارک ووڈ اور عادل رشید نے ایک ایک کھلاڑی  کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن کو 22 گیندوں پر 7 فلک شگاف چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 57 رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ  وہ سیریز کے بھی بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

Advertisement

یاد رہے کہ سیریز کے تینوں میچز انتہائی سنسنی خیز ہوئے ۔ پہلے میچ میں جنوبی افریقہ ایک رن سے جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ دو رن فاتح رہا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر