پاکستان سپر لیگ، پی ایس ایل 5 کی تقریب کے موقع پر کراچی نیشنل اسٹیڈیم روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 5 میں ہونے والی قوالی اور صوفی رقص نے شائقین کرکٹ کو جھومنے پر مجبور کردیا۔
پی ایس ایل 5، ستاروں سے مزئین رنگا رنگ شام میں اینیمیشن اور ٹیکنالوجی نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔
اس کے علاوہ اس تقریب میں چکور اور شاہین نے چاروں صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کیا۔
پی ایس ایل 2020 کی افتتاحی تقریب کا آغاز
یاد رہے کہ قومی ترانے سے پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کی افتتاحی تقریب کا آغاز کیا گیا۔
اس کی علاوہ پی ایس ایل کی تقریب میں ڈھول سے پاکستان سپر لیگ کی آفیشل ریتھم کو بھی بجایا گیا۔
پی ایس ایل کی تقریب نے جہاں صوفی رقص نے شائقین کرکٹ کا جوش بڑھا یا وہی شاندار قوالی نے بھی خوب ماحول بنایا۔
اس تقریب میں پاکستان کے معروف گلوکار سجاد علی نے شاندار پرفرمانس کی اور ان کی مَدھر آواز نے شائقین کو جھومنے پر مجبور کردیا۔
اس کے علاوہ آئمہ بیگ کی دلفریب پرفارمنس نے ایونٹ کی افتتاحی تقریب کو چار چاند لگائے۔
سروں کے بادشاہ راحت فتح علی خان نے بھی پی ایس ایل 5 کی تقریب مین سُروں کا جادو جگایا۔
دوسری جانب پی ایس ایل فائیو کا آفیشل ترانہ گانے والے فنکاروں نے شائقین کو تیار بھی کیا۔
واضح رہے کہ تاریخی افتتاحی تقریب کا اختتام شاندار آتش بازی سے کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
