Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل کا جادو، ڈینی ماریسن نے بھی شہریت کی خواہش ظاہر کردی

Now Reading:

پی ایس ایل کا جادو، ڈینی ماریسن نے بھی شہریت کی خواہش ظاہر کردی
پی ایس ایل کا جادو، ڈینی ماریسن نے بھی شہریت کی خواہش ظاہر کردی

حکومت پاکستان کا پشاور زلمی کے کپتان  ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دینے کا فیصلہ کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اور مشہور کمنٹیٹر ڈینی ماریسن نے بھی پاکستان کا اعزازی شہری بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ماریسن نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں ان کے کردار کو بھی تسلیم کیا جانا چاہئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ “میں پچھلے کچھ سالوں سے بطور کرکٹ کمنٹیٹر  کی حیثیت سے باقاعدگی سے پاکستان آرہا ہوں۔ میں نے ہمیشہ پاکستان کو کرکٹ سے محبت کرنے والے ملک کی حیثیت سے حمایت دی ہے۔

ڈیرن سیمی 23 مارچ کو پکے پاکستانی بن جائیں گے

  “ڈیرن سیمی کو پاکستان کے اعلی شہری ایوارڈ اور اعزازی شہریت سے نوازنا پاکستان حکومت کا اچھا فیصلہ ہے۔ تاہم ، پاکستان کرکٹ کے لئے میری شراکت داری پر بھی غور کیا جانا چاہئے۔

Advertisement

واضح  رہے کہ  صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی پاکستان کرکٹ کےلیے خدمات کے اعتراف میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو23 مارچ کو ایوارڈ اور اعزازی شہریت سے نوازیں گے۔

یاد رہے کہ ویسٹ انڈین کرکٹر نہ صرف خود تسلسل کے ساتھ پی ایس ایل کے لیے پاکستان آتے رہے ہیں بلکہ انہوں نے دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی یہاں آنے کے لئے قائل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان میں ڈیرن سیمی کے پرستاروں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے اور انہیں ڈیرن سیمی خان کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
ٹی 20 میں سنچری کا نیا ریکارڈ، فل سالٹ نے جنوبی افریق بالرز کو تگنی کا ناچ نچا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر