
عالمی شہرت یافتہ ریسلراورہالی وڈ اسٹار’’ دی راک ‘‘کی بیٹی نےبھی ریسلنگ کےمیدان میں قدم رکھنےکااعلان کردیا ہے۔
ڈبلیوڈبلیوای چیمپئن اورہالی وڈ کےمشہوراداکارڈیوائن جونسن ’’ دی راک ‘‘کی بیٹی نے اپنی خاندانی روایت کوجاری رکھتےہوئےڈبلیو ڈبلیوای کاحصہ بننےکافیصلہ کرلیاہے۔
18 سالہ سائمن جونسن نےڈبلیو ڈبلیوای کےلیےاپنی ٹریننگ کاآغازکردیاہے۔ وہ فلوریڈاکےشہراورلینڈومیں مستقبل کےکئی اورریسلنگ اسٹارزکےساتھ ریسلنگ کی تربیت حاصل کریں گی ۔
https://www.instagram.com/p/B8ZZNazg7Ji/?utm_source=ig_embed
سائمن ڈبلیوڈبلیوای کی تاریخ میں اپنےخاندان کی چوتھی نسل کی سپراسٹاربنیں گی۔
برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق سائمن کااپنے بیان میں کہناتھا کہ ‘میری فیملی کاریسلنگ سے کافی گہرا تعلق ہے اور اس لیے یہ میرے لیے بہت خاص ہے اور میں اس مواقع کے لیے بےحد شکرگزار ہوں، صرف ریسلنگ کرنے کے لیے ہی نہیں بلکہ اس روایت کو جاری رکھنے کے لیے بھی۔
ڈبلیو ڈبلیوای کے نائب صدر ٹرپل ایچ کاایک بیان میں کہناتھا کہ سائمن کے جنون اورمحنت کی وجہ سےاسےڈبلیوڈبلیوای پرفارمنس سینٹرمیں دنیابھرسےتعلق رکھنےوالےبہترین ایتھلیٹس کےساتھ ٹریننگ کاموقع ملا۔
دوسری جانب اس خبرکااعلان کرتےہوئےسائمن جونسن کےوالد دی راک نےاپنے انسٹاگرام پرایک پوسٹ شیئرکرتےہوئےکہنا تھا کہ ‘خواب صرف خواب دیکھنے والوں کے لیے نہیں ہوتے،مجھے بےحد فخرمحسوس ہورہاہے،سائمن اپنےخواب کواب پوراکرو’۔
دی راک نے اپنی پوسٹ میں بیٹی کوحوصلہ دیتے ہوئےیہ بھی لکھا کہ یہ اس کااپنا سفرہوگااوروہ اسے اپنے حساب سےپورا کرے۔
سائمن جانسن کی والدہ نے بھی مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر نیک خواہشات کااظہار کیا ۔
It’s been the blessing of my life to watch you grow @simoneGJohnson & while the legacy of the family may be your platform, your future will be uniquely yours to earn. Congrats my Love❤️on living your dream & welcome to @WWENXT @wwe!! #4thGenerationSuperstar pic.twitter.com/YgtpDWPzdR
— Dany Garcia (@DanyGarciaCo) February 10, 2020
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News