Advertisement
Advertisement
Advertisement

سکندر رضا، عابد علی اور سلمان علی آغا پی ایس ایل 5 کا حصہ بن گئے

Now Reading:

سکندر رضا، عابد علی اور سلمان علی آغا پی ایس ایل 5 کا حصہ بن گئے
پی ایس ایل 5

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل 5) سے کورونا وارس کے سبب کئی غیر ملکی کھلاڑیوں کی وطن واپسی کے بعد متبادل کھلاڑیوں  کی ٹیم میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد غیرملکی کرکٹر سکندر رضا سمیت قومی کرکٹر عابد علی اور نوجوان آل راؤنڈر سلمان علی آغا ( آغا سلمان) پی ایس ایل 5کا حصہ بن گئے ہیں۔  تینوں کھلاڑی بطور متبادل کرکٹرز لیگ کا حصہ بنے ہیں۔

زمبابوے کے آل راؤنڈر سکندر رضا(سلور کٹیگری)  پشاور زلمی کے اسکواڈ میں شامل ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب دائیں ہاتھ کے  ریکارڈ ساز بلے باز عابد علی اور سلمان علی آغالیگ کے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے لاہور قلندرز کے  اسکواڈ میں شامل ہوگئے ہیں۔

دونوں کھلاڑیوں کا انتخاب سلور کٹیگری میں کیا گیا ہے۔

متبادل کی حیثیت سے تینوں کھلاڑیوں کے ناموں کی منظوری پی ایس ایل 5 کی ٹیکنیکل کمیٹی نے دی۔ کمیٹی میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان، بازید خان،مرینہ اقبال، سمیر کھوسہ اور ڈاکٹر سہیل سلیم شامل ہیں۔

33سالہ سکندر رضا،پشاور زلمی کے اسکواڈ میں شامل ڈیرن سیمی کے بعد دوسرے  غیرملکی کرکٹر ہوں گے۔ اس سے قبل آل راؤنڈر حماد اعظم نے پشاور زلمی کو جوائن کیا تھا۔

Advertisement

اس مرتبہ پی ایس ایل میں کتنے گنجے کھلاڑی کھیل رہے ہیں؟

پشاور زلمی کی ٹیم ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں 17 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ملتان سلطانز کے مدمقابل آئے  گی۔ لاہور قلندرزاور کراچی کنگز کے درمیان ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل شام 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں  ہی کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کا فائنل میچ 18 مارچ کو شام 7 بجے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کو دستبرداری کی آپشن دئیے جانے کے بعد لیام لیونگ اسٹون، ٹام بینٹن ، لوئس گریگوری، لیام ڈاسن اور کارلوس براتھ ویٹ وطن واپس روانہ ہوگئے تھے۔

گذشتہ شب کرس لین، ڈیوڈ ویزےاور سیکوگے پرسنا نے بھی وطن واپس جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر