
پاکستان سپرلیگ کےپانچویں ایڈیشن کی ٹرافی کی جنگ کےلیےآخری 4 ٹیموں کافیصلہ ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 2020 کےآخری گروپ میچ میں دفاعی چمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی مطلوبہ رن ریٹ پر فتح حاصل کرنے میں ناکامی کےبعدسیمی فائنل کےلیےچارٹیموں کا حتمی فیصلہ ہوگیا۔
ملتان سلطانز سیمی فائنل میں جگہ بنانےوالی پہلی ٹیم تھی۔جبکہ کراچی کنگزنےگزشتہ میچ میں لاہورقلندرزکواپنےہوم گراؤنڈ میں شکست دے کرسیمی فائنل میں جگہ بنالی۔لاہورقلندرزسیمی فائنل میں پہنچنےوالی تیسری ٹیم ہے۔جبکہ پشاورزلمی سیمی فائنل میں پہنچنےوالی چوتھی ٹیم ہے۔
🚨 IMPORTANT ANNOUNCEMENT 🚨
AdvertisementIt took till the final group match to decide the semifinal lineup, and it's a historic one.
Defending champions Quetta & two time winners Islamabad are out, while Multan and Lahore make the knockouts for the first time in HBL PSL history.#HBLPSLV pic.twitter.com/T60oA7yRGu
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 15, 2020
پوائنٹس ٹیبل میں ملتان سلطانز 14 پوائنٹس کےساتھ پہلےنمبرپرموجودہے۔
جبکہ کراچی کنگز 11 پوائنٹس کےساتھ دوسرےنمبرپر،لاہورقلندرز 10 پوائنٹس کےساتھ تیسرےجبکہ پشاورزلمی چوتھےنمبرپرموجود ہے۔
پی ایس ایل کےدونوں سیمی فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں 17 مارچ کوکھیلےجائیں گے۔ ٹورنامنٹ کاپہلا سیمی فائنل سرفہرست ٹیم ملتان سلطانزاورپشاورزلمی کےدرمیان دوپہر 2 بجےکھیلاجائےگا۔
جبکہ دوسراسیمی فائنل کراچی کنگزاورلاہورقلندرزکےدرمیان شام 7 بجےکھیلاجائےگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News