Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، ٹرینٹ بولٹ کی ٹاپ ٹین میں انٹری

Now Reading:

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، ٹرینٹ بولٹ کی ٹاپ ٹین میں انٹری
ٹرینٹ بولٹ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی  جس کے مطابق نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر ٹرینٹ بولٹ ٹاپ  ٹین میں شامل ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  بھارت  کے خلاف سیریز میں بہترین کارکردگی دکھانے پر ٹرینٹ بولٹ چار درجے ترقی پاکر نویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

بالرز کی فہرست میں ابتدائی تین پوزیشنز پر کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور آسٹریلیا کے پیٹ کمنز، نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر بدستور بالترتیب پہلی سی تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی بھارت کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے دو درجے ترقی پاکر چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں ۔

جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا اور آسٹریلیا کے مچل اسٹارک  ایک ایک درجے تنزلی کے بعد بالترتیب پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر چلے گئے۔

بھارت کے جسپریت بمراہ چار درجے ترقی پاکر ساتویں ، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن ایک درجے تنزلی کے بعد آٹھویں ،ٹرینٹ بولٹ نویں جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دو درجے تنزلی کے بعد دسویں پوزیشن پر آگئے۔

Advertisement

بلے بازوں کی فہرست میں پہلی دو پوزیشنز پر بدستور اسٹیو اسمتھ اور ویرات کوہلی    بالترتیب پہل اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

 آسٹریلیا کے مارنس لبوشین ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان  ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھی پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

پاکستان کے بابر اعظم اور آسٹریلیا کے ڈیویڈ وارنر بدستور  ،بالترتیب پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں۔

نیوزی لینڈ نے ون ڈے کے بعد ٹیسٹ میں بھی بھارت کو وائٹ واش کردیا

بھارت کے چتیشور پجارا دو درجے  ترقی پاکر واپس ساتویں پوزیشن پر آگئے جبکہ انگلینڈ کے جوئے روٹ اور بھارت کے اجنکیا رہانے ایک ایک درجے تنزلی کے بعد واپس بالترتیب آٹھویں اور نویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

انگلینڈ کے بین اسٹوکس ایک درجے ترقی پاکر ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے ۔

Advertisement

آل راؤأنڈرز کی فہرست میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر پہلے، انگلینڈ کے بین اسٹوکس دوسرے اور بھارت کے رویندرا جدیجا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہ فریقی سیریز: افغانستان کے انکار کے بعد پی سی بی کا زمبابوے سے رابطہ
آسٹریلوی کرکٹرز کا بھارتی کھلاڑیوں پر طنز، ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کردیا
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کا امتزاج؛ کرکٹ میں نیا فارمیٹ ’’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘‘ متعارف
راشد خان ون ڈے بولنگ رینکنگ میں نمبر ون، پاکستانی بولرز ٹاپ 10 سے باہر
لیونل میسی کے لئے بری خبر، اربوں روپے کا جھٹکا لگ گیا
سعودی عرب نے مسلسل تیسری بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر