Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس : پی ایس ایل میں موجود غیر ملکی کھلاڑی وطن واپسی کیلئے تیار

Now Reading:

کورونا وائرس : پی ایس ایل میں موجود غیر ملکی کھلاڑی وطن واپسی کیلئے تیار
پی ایس ایل

پاکستان سپر  لیگ ( پی ایس ایل)  میں شامل کئی غیر ملکی کھلاڑی کورونا وائرس کے سبب  پاکستان چھوڑنے کی تیاری کرنے لگے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے سبب  بورڈ نے غیر ملکی کھلاڑیوں پی ایس ایل سے دستبردار ہونے  کا آپشن دے  دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  انگلینڈ کے کھلاڑی لیگ چھوڑ کر واپس جانے  کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ  انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے لیگ سے دستبردار ہونے کے  لیے کہا تھا،کوئی بھی کھلاڑی لیگ سے الگ ہونے کا اختیار رکھتا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر کوئی لوکل کھلاڑی بھی میچ نہیں کھیلنا چاہتا تو اسے اس کی اجازت ہے۔

Advertisement

دوسری جانب  پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کپ کو بھی ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 مارچ سے کرا چی میں شیڈول پاکستان کپ کی  نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا  جائے گا۔

پی ایس ایل میچز کے لیے ایڈوائزری جاری کردی گئی

واضح رہے کہ گذشتہ روز سندھ حکومت  نے پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ  کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ایس ایل کے میچز  اب تماشائیوں کے بغیر کھیلے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ  نے پی ایس ایل کے میچز کے حوالے سے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا  تھا کہ کل سے کراچی میں  ہونے والے میچز میں  تماشائیوں کے گراؤنڈ میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

مراد علی شاہ نے کہا  تھاکہ  کل  اور دیگر  میچز بنداسٹیڈیم  میں  ہوں گے،ہم ان حالات میں میچز  کروا رہے ہیں  اس سے زیادہ رسک نہیں لے سکتے۔

Advertisement

اس ضمن  میں وزیراعلیٰ سندھ نے  کمشنر  کراچی  کو ہدایت   کی  تھی کہ وہ پی سی بی سے بات کر کے   فیصلے پر عملدرآمد کروائیں ۔

خیال رہے کہ دیگر ممالک میں بھی کھیلوں کی سرگرمیاں بناء تماشائیوں کے ہو رہی ہیں۔بیشتر ممالک نے کھیل، تعلیم اور ہجوم میں ہونے والی سرگرمیاں معطل کر رکھی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر