Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 2020 سیمی فائنل ، اگلے سال کے ٹورنامنٹ سے پہلے منعقد ہوگا

Now Reading:

پی ایس ایل 2020 سیمی فائنل ، اگلے سال کے ٹورنامنٹ سے پہلے منعقد ہوگا
پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کا سیمی فائنل اگلے سال کے ایڈیشن سے پہلے منعقد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ باقی تین میچز بھی اگلے ایڈیشن میں ہو گے۔

یاد رہے کہ تاہم ، میچوں کی خصوصیات واضح نہیں ہیں کیونکہ کورونا وائرس وبائی بیماری میں اضافہ ہوتا جارہا ہےلہزا اس حوالے سے فلحال کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 2020 کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے سیمی فائنل سے چند گھنٹے قبل پیر کو غیر معینہ مدت کے لئے معطل کردیا گیا تھا۔

اس سے قبل  پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 5) سے منسلک تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا تھا۔

Advertisement

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او) وسیم خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ  بورڈ نے پی ایس ایل 5 سے منسلک تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ایک غیرملکی کھلاڑی میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد کیا گیا ہے، مذکورہ کھلاڑی کا ٹیسٹ کچھ دیر بعد ان کے ملک میں ہوگا۔

 ذرائع کا کہنا تھا کہ مذکورہ کھلاڑی ایلکس ہیلز ہیں جو لیگ میں کراچی کنگز کی نمائندگی کررہے تھے۔

وسیم خان نے کہاتھا کہ پی سی بی لیگ میں شامل تمام افراد کےفوری ٹیسٹ کروانے کے لیے سہولیات فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا تھا یہ صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ بدل رہی ہے، اس حوالے سے پی سی بی تمام صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔ وسیم خان نے کہاکہ پی سی بی اس ضمن میں تمام متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہے۔

پی ایس ایل 5 کے شیڈول میں تبدیلی، پلے آف میچز ختم کردئیے گئے

Advertisement

چیف ایگزیکٹو پی سی بی نےواضح کیا تھا کہ پی سی بی  میچ اور نان میچ ڈیز پر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئےتھرمل گن سے  کھلاڑیوں، آفیشلزاور میڈیا نمائندگان کا بخار باقاعدگی سے چیک کرتا رہا ہے۔

وسیم خان نے کہا تھا پی سی بی کا ماننا ہے  کہ ایونٹ کو ملتوی کرنے  کا یہ بہترین وقت ہے اور اس سے قبل تمام ٹیموں کے مالکان کی مشاورت سے مختلف فیصلے لیے گئے جس میں بند دروازوں میں میچز کروانا ، کھلاڑیوں کو دستبرداری کی آپشن دیئے جانا، ایونٹ کی تاریخوں میں تبدیلی اور ٹورنامنٹ کے  ایام کم کرنا شامل تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ یقیناََ یہ فیصلہ بھی تمام ٹیموں کے مالکان کی مشاورت سے لیا گیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہا تھا کہ پی سی بی  اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے اس وباء سے آگاہی اور نمٹنے میں حکومتی مہم کا حصہ بن کر اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

وسیم خان کا کہنا تھا کہ کہاکہ پی سی بی پرامید ہے کہ روزمرہ کی زندگی میں جلد ہر چیز معمول پر آجائے گی اور ہم مداحوں کے لیے کرکٹ واپس لائیں گے۔

پی سی بی نے اپنے تمام ڈومیسٹک مقابلے اور کرکٹ سرگرمیاں  بھی معطل کردی ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر