Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل کے شیڈول میں تبدیلی، پلے آف میچز ختم کردئیے گئے

Now Reading:

پی ایس ایل کے شیڈول میں تبدیلی، پلے آف میچز ختم کردئیے گئے
پی ایس ایل

پاکستان  سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے  پلے آف میچز ختم کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان  سپر لیگ ( پی ایس ایل )   کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی  ہے، نئے شیڈول میں پلے آف  میچز ختم کردیے گئے ہیں ۔

نئے  شیڈول کے مطابق  سیمی فائنل مقابلے17 مارچ کو لاہور میں  ہوں گے جبکہ   فائنل میچ 18 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔

پوائنٹس ٹیبل پر پہلی  ٹیم ایونٹ کی چوتھی  ٹیم سے دوپہر 2 بجے پہلا سیمی فائنل کھیلے گی جبکہ  پوائنٹس ٹیبل پر دوسری اور تیسری پوزیشنز پر موجود ٹیموں کے درمیان مقابلہ شام 7 بجے شروع ہوگا۔

ایونٹ کا فائنل 18 مارچ بروزبدھ کو شام 7 بجےقذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ  شیڈول میں تبدیلی تمام ٹیموں کے مالکان کی رضامندی سے کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ  پاکستان سپر  لیگ ( پی ایس ایل)  میں شامل کئی غیر ملکی کھلاڑی کورونا وائرس کے سبب  پاکستان چھوڑنے  کا فیصلہ کرچکے ہیں۔

Advertisement

پاکستان کرکٹ بورڈ  کے ذرائع کا کہنا ہے کہ  انگلینڈ کے کھلاڑی لیگ چھوڑ کر واپس جانے  کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ  انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے لیگ سے دستبردار ہونے کے  لیے کہا تھا،کوئی بھی کھلاڑی لیگ سے الگ ہونے کا اختیار رکھتا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیاکپ 2025؛ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بہترین کارکردگی کے لیے پرعزم
ایشیا کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں کا منفرد ’بلائنڈ فولڈ چیلنج‘ وائرل
ایشیا کپ: پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کروانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: بھارت اور یو اے ای میں آج کانٹے کا مقابلہ متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر