
جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان ون ڈے سیریز کورونا وائرس کے سبب ملتوی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی ) نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر جنوبی افریقہ کے ساتھ ہونے والی ون ڈے سیریز ملتوی کردی ہے۔
دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا میچ بارش کے سبب بغیر ٹاس کے ہی منسوخ ہوگیا تھا۔
CONFIRMED: The #INDvSA ODI series has been suspended in the wake of a growing number of coronavirus cases. pic.twitter.com/3qE3CnHG24
Advertisement— ICC (@ICC) March 13, 2020
دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمئر لیگ ( آئی پی ایل) بھی 15 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں معاشی اور تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں بھی متاثر ہورہی ہیں۔
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج کھیلا گیا ایک روزہ میچ کرکٹ کی تاریخ کا پہلا میچ ہے جو تماشائیوں کے بغیر کھیلا گیا اور پی ایس ایل کا کراچی میں ہونے والا میچ بھی شائقین کے بغیر کھیلا جائے گا۔
پی ایس ایل کے شیڈول میں تبدیلی، پلے آف میچز ختم کردئیے گئے
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل بیشتر غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی وطن واپسی کا اعلان کردیا ہے۔
سری لنکا کے دورے پر موجود انگلینڈ کی ٹیم بھی اپنا دورہ ملتوی کرکے واپس وطن روانہ ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News