
نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بلے باز کولن منرو کا کہنا ہے کہ پاکستان سپرلیگ میں شائقین کا جوش وجذبہ قابل تحسین ہے۔
پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل 5 ) میں اسلام آباد یونائٹیڈ کی نمائندگی کرنے والے نیوزی لینڈ کے اسٹار کھلاڑی کولن منرو نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا پی ایس ایل میں اب تک تجربہ بہت کامیاب اور شاندار جارہا ہے۔
کولن منرو نے کہا کہ پاکستان سپرلیگ دیگر لیگز کے مقابلے میں تیز بالر زسے مزین لیگ ہے۔اسلام آباد کی ٹیم سمیت تمام ٹیموں میں باصلاحیت نوجوان بالرز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی نمائندگی کرنے والا عاکف جاوید جیسا نوجوان کھلاڑی بھی پی ایس ایل کی وجہ سے سامنے آیا۔
جارح مزاج کیوی بلے باز کا کہنا تھا کہ ان کا کراچی کنگز کے ساتھ کھیلنا اچھا تجربہ تھا اور اب مصباح کے ساتھ اسلام آباد کے لیے کھیلتے ہوئے بھی وہ انجوائے کر رہے ہیں۔
کولن منرو نے کہا کہ شاداب خان پاکستان سپرلیگ کے نہ صرف فیورٹ کھلاڑی ہیں بلکہ اچھے کپتان اور آل راؤنڈر بھی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News