
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 میں پاکستان اور تھائی لینڈ کے مابین میچ بارش کے سبب بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں جاری آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور تھائی لینڈ کی ویمنز ٹیموں کے مابین میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔
تھائی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان سورنارائن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ حریف ٹیم کی اوپنرز نتاکن چنتم اور نتایا بوچھاتم نے 93 رنز کا مضبوط آغاز فراہم کیا۔
نتاکن چنتم نے 56 اور نتایا بوچھاتم نے 44 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس دوران نتاکن چنتم اور نتایا بوچھاتم نے بالترتیب 10 اور 8 چوکے لگائے۔
دونوں کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد چانیدا سوتھیروانگ اور ناناپت نے 20،20 رنز بنا کر ٹیم کا مجموعہ 150 تک پہنچایا۔ ناناپت 20 اور اونیچھا 2 رنز بناکر کریز پر موجود رہیں۔
پاکستان کی ندا ڈار، ڈیانا بیگ اور انعم امین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بارش کے باعث قومی خواتین کرکٹ ٹیم اپنی بیٹنگ کا آغاز نہ کرسکی۔مسلسل بارش اور آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث امپائرز نے میچ کو بے نتیجہ ختم کرنے کا اعلان کیا۔
خیال رہے کہ اس میچ کے ساتھ ہی پاکستان ویمنز ٹیم کا ورلڈکپ میں سفر اختتام پذیر ہوگیا ہے۔قومی ٹیم 3 گروپ میچز میں سے ایک میں ہی فتح حاصل کرسکی جبکہ دو میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
قومی خواتین کرکٹ ٹیم 4 مارچ کی شام 6 بجے سڈنی سے کراچی پہنچے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News