پی ایس ایل فائیو کے 27 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 3 رنز سے شکست دے دی۔
ملتان نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف دیا تاہم پشاور کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 151 رنز بناسکی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے 27 ویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
اوپنر روحیل نذیر راحت نذیر کی گیند پر 14 رنز بنا کر اور ذیشان اشرف 52 رنز بنا کر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ایم ایم علی بغیر کوئی رن بنئے راحت علی کی بال پر بولڈ ہوگئے۔
روی بوپارہ پانچ رنز بنانے کے بعد عامر خان کی بال پر کیچ آؤٹ ہوئے، حماد اعظم نے ان کا کیچ لیا۔ کپتان شان مسعود 28 رنز بنانے کے بعد حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کپتان وہاب ریاض کے مطابق اس میچ میں زلمی کی طرف سے کوئی بھی غیر ملکی کھلاڑی حصہ نہیں لے رہا۔
پی ایس ایل فائیو میں دونوں ٹیموں کے درمیان یہ دوسرا ٹاکرا ہے۔ پہلے میچ میں سلطانز نے زلمی کو چھ وکٹوں سے مات دی تھی۔
پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا 27 واں میچ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کرکٹ شائقین کے بغیر ہو رہا ہے۔
زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کپتان وہاب ریاض کے مطابق اس میچ میں زلمی کی طرف سے کوئی بھی غیر ملکی کھلاڑی حصہ نہیں لے رہا۔
پی ایس ایل فائیو میں دونوں ٹیموں کے درمیان یہ دوسرا ٹاکرا ہے۔ پہلے میچ میں سلطانز نے زلمی کو چھ وکٹوں سے مات دی تھی۔
So we are about to get going with Zalmi to field first after winning the toss. Here are the teams. #HBLPSLV #PZvMS pic.twitter.com/oN0yGOsY1G
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 13, 2020
وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے یہ میچ اہم ہے، کوشش کریں گے کہ ملتان سلطانز کی ٹیم کو کم سے کم اسکور میں آؤٹ کریں۔
شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے فیلڈںگ ہی کرتے، پشاور زلمی کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔
پوائنٹس ٹیبل پر نظر دوڑائی جائے تو ملتان سلطانز 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔ سلطانز نے آٹھ میچز میں سے پانچ جیتے ہیں، جبکہ پشاور زلمی نے نو پوائنٹس لے کر تیسری پوزیشن پر ہے۔ زلمی نے نو میں سے چار میچز جیتے ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ کے کراچی میں ہونے والے بقیہ میچز تماشائیوں کے بغیر خالی اسٹیڈیم میں کرانے کا اعلان کیا گیا ہے جس سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو 10 کروڑ روپے کا نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
