
پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ پی ایس ایل میں شامل تمام کھلاڑیوں سمیت آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں اور کوئی بھی وائرس سے متاثر نہیں ہواہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیاہے کہ پی ایس ایل میں شامل کھلاڑی ،سپورٹ اسٹاف ، میچ آفیشلز ، براڈ کاسٹرز اور ٹیم مالکان سمیت 128 افراد کے کورونا ٹیسٹ کروائے گئے تھے جن کے نتائج منفی آئے ہیں اور کوئی بھی شخص کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہواہے ۔علاوہ ازیں ملتان سلطانز کی جانب سے 16 مارچ بروز پیر کو کروائے گئے کورونا وائرس کے تمام 17 ٹیسٹ کے نتائج بھی منفی آئے ہیں ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہناتھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ساکھ کیلئے ضروری تھا کہ ایونٹ کے اختتامی مرحلے تک شرکت کرنے والے کھلاڑیوں ، اسپورٹس اسٹاف اراکین ، میچ آفیشلز ، براڈ کاسٹرز اور ٹیم مالکان کے ٹیسٹ منفی آتے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News