 
                                                                              ویمن ورلڈکپ ٹی 20 میں آسٹریلیا نےبھارت کوشکست دےکرپانچویں مرتبہ ٹائٹل اپنےنام کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق آسٹریلیاکےشہر ملیبرن میں کھیلےگئےویمن ورلڈکپ ٹی 20 کے فائنل میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور بھارت کو 185 رنز کا ہدف دیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے الیسے ہیلی نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 39 گیندوں پر 5 چھکوں اور 7 چکوں کی مدد سے 75 رنز بنائے جب کہ بیتھ مونے نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 چوکوں کی مدد سے 78 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
مقررہ 20 اوررز میں آسٹریلیا نے چار وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنا کر بھارت کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف دیا۔
آسٹریلیا کی جانب سےدئیےگئےہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم نےآغازسےاختتام تک مایوس کن کارکردگی کامظاہرہ کیا اور 20 اوور میں پوری ٹیم 99 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔
دپتی شرما 35 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے میگن اسکاٹ نے 4 اور جیز جانسین نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ آسٹریلوی ویمن ٹیم ٹی20 ورلڈکپ میں پانچویں مرتبہ فاتح قرار پائی ہے۔
ویمن ٹی20 ورلڈ کپ خواتین کے عالمی دن پر میلبرن میں منعقد کیا گیا جس میں 86 ہزار شائقین نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 