
پاکستان سپر لیگ فائیو کا اہم میچ آج بدھ کو ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہونا تھا۔
میچ منسوخ ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا ہے۔ ملتان سلطانز کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پوائنٹس ٹیبل پر پہلے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 7 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ہے۔
پاکستان سپر لیگ فائیو کے پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز 11 پوائنٹس کے ساتھ بدستور سرفہرست ہے۔ اس نے سات میں سے پانچ میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ایک میں اسے شکست ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ ملتان سلطانز پی ایس ایل فائیو کے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News