
معروف فٹبالرکرسٹیانورونالڈونےاپنےٹیم ممبرڈینیئل رگانی میں مہلک وائرس کورونا کی تشخیص کےبعدخودکوگھرمیں محصورکرلیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارےکی رپورٹ کےمطابق پرتگالی فٹبالراسٹاررونالڈوکواپنی والدہ کی عیادت کےبعد شمالی اٹلی کے لیےروانہ ہونے سے قبل انہیں ٹیم ممبرڈینیئل رگانی کےکورونامیں مبتلاہونےکی خبرملی۔
برطانوی میڈیا کاکہناہےکہ رونالڈواوروائرس سےمتاثرہ فٹبالرڈینیئل نےاتوارکےروزکھیلےگئےانٹرمیلان میچ کےدوران ایک ہی ڈریسنگ روم کا استعمال کیاتھا۔
سوشل میڈیاپرجاری ہونےوالی تصویرمیں جوینٹس فٹبال کلب کےمیچ جیتنےکےبعدمتاثرہ فٹبالرڈینیئل اوررونالڈو پوری ٹیم کےساتھ مل کرجیت کاجشن منارہےہیں۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق اس دوران فٹبال ٹیم سمیت جتنےبھی افرادنےڈینیئل رگانی سےرابطہ رکھاہےان سب کوقرنطینہ (الگ تھلگ رہنے) میں رہنے کی ضرورت ہے۔
میڈیارپورٹس کاکہناہےکہ اٹلی نےکھیلوں کےتمام مقابلےمنسوخ کردئیے تھےلیکن جوینٹس کومنگل کےروزچمپینزلیگ کےدوران لیون کلب سے ٹکرانا تھا، لیکن اب میچ کےمنسوخ ہونےکی توقع کی جارہی ہے۔
واضح رہےکہ ڈینیئل رگانی دوسرے فٹبالر ہیں جنہیں کورونا وائرس کاشکارہوئےہیں،ان سے قبل جرمن فٹبال ٹیم کےکھلاڑی ٹیموہوبر میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوچکی ہےجواس وقت قرنطینہ میں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News