
پاکستان سپرلیگ ایڈیشن فائیومیں آج کراچی کنگز اورپشاورزلمی آمنےسامنے ہوں گے۔
پاکستان سپر لیگ 5میں آج کراچی کنگزاورپشاورزلمی کے درمیان مقابلہ شام 7 بجے راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہوگا۔
آج کھیلاجانےوالامیچ پشاورزلمی کاچھٹااورکراچی کنگزکاپانچواں میچ ہوگا۔ پوائنٹس ٹیبل پراس وقت پشاورزلمی چوتھے اور کراچی کنگز پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پردیگر ٹیموں میں ملتان سلطانز پہلے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دوسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے اورلاہورقلندرزتین میں سے کوئی بھی میچ نہ جیتنےکےباعث آخری نمبرپرہے۔
واضح رہےکراچی کنگزنےگزشتہ روزاسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹ سےشکست دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News