کوروناوائرس سےبچاؤکےلیےویسٹ انڈین کرکٹرڈیرن سیمی نےسینٹ لوشیاپہنچ کر تنہائی اختیارکرلی۔
تفصیلات کےمطابق ویسٹ انڈیزٹیم کےکھلاڑی ڈیرن سیمی پاکستان سپرلیگ میں شرکت کےبعدوطن واپس پہنچےتھے۔
انہوں نےمائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرکےذریعےاپنےمداحوں کوتنہائی اختیارکرنےکی اطلاع دی۔
Just touchdown in St Lucia. Did my social distancing, washed my hands thoroughly, didn’t touch my mouth eyes and nose with my hands now I gotta wait 14days before seeing the love ones even though my covid19 test came out negative a day before leaving Pak… https://t.co/11jwhld18S pic.twitter.com/57DZuzZ7JU
Advertisement— Daren Sammy (@darensammy88) March 19, 2020
ٹوئٹ کرتےہوئےسیمی کاکہناتھاکہ پاکستان میں میراکوروناٹیسٹ منفی آیاتھالیکن میں نےکچھ احتیاطی تدابیراختیار کی ہیں۔
انہوں نےکہاکہ 14 روز انتظارکےبعدہی اپنےاہل خانہ سےملاقات کروں گا،وائرس کوپھیلنےسےروکنےکےلیےاحتیاط ضروری ہے،امیدہےیہ وقت گزرجائے گا۔
واضح رہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نےملک میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان سپر لیگ کو فوری طور پر ملتوی کردیا جس کےبقیہ سیمی فائنلزاورفائنل کو ری شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈنےپی ایس ایل میں شریک تمام کرکٹرز،فرنچائزمالکان اورسپورٹ اسٹاف کےکووڈ 19 کےٹیسٹ بھی کرائے جن کے تمام افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
