
سابق آسٹریلین کرکٹر لیسا اسٹھیلکر نے ثناء میر کے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے پر انہیں منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا ۔
تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلین کرکٹر لیسا اسٹھیلکر نے حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کو خراج تحسین پیش کیا۔
لیسا اسٹھیلکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ثناء میر کو ان کے یادگار 100 ویں ون ڈے انٹرنیشنل پر کیپ دیتے ہوئے اپنی تصویر شیئرکی اور لکھا کہ ثناء کو یہ کیپ دینے کا اعزاز میرے پاس ہے۔
Had the honour of presenting @mir_sana05 100th ODI cap. Sad to see that you have called it a day, however can’t any wait to catch up around the cricket. Enjoy this next phase of your life, I know you will@still be an inspiration for young boys & girls in Pakistan 🇵🇰 pic.twitter.com/9oKms9Ojp6
Advertisement— Lisa Sthalekar (@sthalekar93) April 26, 2020
انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں مزید لکھا کہ انہیں افسوس ہے کہ ثناء نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News