
قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے کپتان بابر اعظم سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز بنانے والوں کی ٹاپ 5 کی فہرست میں شامل ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے جنوری 2017 سے اب تک تمام انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی ٹاپ 5 کی فہرست جاری کردی۔
جاری کردہ فہرست میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہلے، بھارت کے روہت شرما دوسرے، انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان جوئے روٹ تیسرے، پاکستان کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان چوتھے اور نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر پانچویں نمبر پر ہیں ۔
Most international runs since January 2017:
Advertisement🇮🇳 Virat Kohli ➔ 8,465 @ 63.17
🇮🇳 Rohit Sharma ➔ 6,350 @ 54.27
🏴 Joe Root ➔ 6,203 @ 48.08
🇵🇰 Babar Azam ➔ 5,387 @ 51.30
🇳🇿 Ross Taylor ➔ 4,801 @ 51.07 pic.twitter.com/8oygdKq6oP— ICC (@ICC) April 12, 2020
ویرات کوہلی نے 63 کی اوسط سے 8465 جبکہ روہت شرما نے 54 کی اوسط سے 6350 رنز بنائے ہیں۔
جوئے روٹ نے 48 کی اوسط سے 6203 رنز بنائے ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی 2017 کی چیمپئن ٹیم کے اہم رکن بابر اعظم نے 51 کی اوسط سے 5387 رنز بنائے ہیں۔
آئی سی سی بابر اعظم کا فین ہوگیا
ورلڈ کپ 2019 کی رنر اپ ٹیم نیوزی لینڈ کے اہم ستون روس ٹیلر نے 51 کی اوسط سے 4801 رنز بنا کر اس فہرست میں جگہ بنائی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News