
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ’ می ایٹ 20‘ کا ہیش ٹیگ آج کل عروج پر ہے جس میں کھلاڑیوں، شوبز ستاروں، سیاست دانوں سمیت سب ہی لوگ اپنی 20 سال کی عمر والی تصاویر پوسٹ کر رہے ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ محض 20 سال کی عمر میں دنیائے کرکٹ پر کن کھلاڑیوں کا راج رہا ہے ۔
آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں 20 سالم کی عمر میں دنیائے کرکٹ پہ ایشین کھلاڑیوں کا راج رہا ہے جس میں 4 پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔
20 سال کی عمر تک تمام انٹر نیشنل فارمیٹس میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی بات کی جائے تو ٹیسٹ کرکٹ میں بھارتی کھلاڑی سچن ٹنڈولکر 2023 رنز بناکر سب سے آگے ہیں۔
https://twitter.com/_cricingif/status/1252291550387847168
ایک روزہ میچز میں پاکستان کے سابق کپتان اور ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بلے بازشاہد آفریدی 20 سال کی عمر تک 2752رنز بناچکے تھے جو کہ اب بھی ایک ریکارڈ ہے۔
اسی طرح ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھی پاکستان کے جارح مزاج بلے باز عمر اکمل اتنی عمر میں 571 رنز بناکر سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں سب سے آگے ہیں۔
20 سال کی عمر تک سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والوں کی بات جائے تو ٹیسٹ میں بورے والا ایکسپریس کے نام سے مشہور پاکستانی اسپیڈ اسٹار وقار یونس93 وکٹس حاصل کرکے سب سے آگے ہیں۔
ایک روزہ فارمیٹ میں دوسرا کے موجد پاکستانی اسپنر ثقلین مشتاق 142 وکٹس حاصل کرچکے تھے۔
ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 20 سال کی عمر تک سب سے زیادہ اوکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز افغانستان کے راشد خان کے پاس ہے جنہوں نے 79 وکٹس حاصل کیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News