Advertisement
Advertisement
Advertisement

راشد لطیف نے ٹیم کا اہم رکن کسے قرار دیا؟

Now Reading:

راشد لطیف نے ٹیم کا اہم رکن کسے قرار دیا؟
راشد لطیف

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر  راشد لطیف نے وکٹ کیپر کو ٹیم کا اہم رکن قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹرز کے موجودہ کرکٹرز کو آن لائن سیشنز کے ذریعے ٹپس دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

وکٹ کیپرز کے لیے منعقدہ سیشن میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر راشد لطیف کا کہنا تھا کہ وکٹ کیپر کسی بھی ٹیم کا سب سے اہم رکن ہوتا۔ وکٹ کیپر کا ایک اچھا کیچ اور رن آؤٹ ٹیم کو فتح دلاتا۔

انہوں  نے کہا کہ وکٹ کیپر کے لیے فٹنس اور اعصابی مضبوطی درکار ہوتی ہے۔سابق کپتان سرفرازاحمد ، محمد رضوان اور روحیل نذیر  اعصابی طور پر مضبوط ہیں۔

راشد لطیف نے تینوں کھلاڑیوں کو سابق انگلش وکٹ کیپرز ایلن ناٹ اور جیک رسل کی ویڈیوز دیکھنے کی ہدایت کی۔

Advertisement

سابق کپتان  نے کہا کہ  وکٹ کیپر کے لیے بیلنس ضروری ہے، معین خان کے پاؤں کی مضبوطی  نے ان کے کیرئیر کو طول دیا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ میدان میں اپنے آپ کو تازہ دم رکھنے کے لیے سلپ میں کھڑے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے رہتے تھے۔

راشد لطیف نے تینوں کھلاڑیوں کو بیٹنگ میں نکھار کے لیے بھی ٹپس بھی دئیے۔

آن لائن سیشن میں سرفراز احمد، محمد رضوان اور روحیل نذیر نے شرکت کی۔

اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق، باؤلنگ کوچ وقار یونس اور ٹیم منیجمنٹ کے رکن شاہد اسلم بھی  موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر