
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے سیزن 2020-21 کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا۔
تفیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے 2020، 21 کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا۔فاسٹ بالر نسیم شاہ پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل ہوگئے۔
سیزن 2020-21 کے لیے اظہرعلی کوقومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم جبکہ بابراعظم کوقومی ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ کرکٹ ٹیموں کی قیادت سونپ دی گئی ہے۔
پی سی بی کے اعلان کردہ سینٹرل کنٹریکٹ میں 18 کھلاڑی شامل ہیں۔جن میں مختصر فارمیٹ کے کپتا ن بابر اعظم ، ٹیسٹ کپتان اظہر علی اور شاہین شاہ آفریدی کو اے کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔
AdvertisementNaseem Shah named in men's central contract list for 2020-21https://t.co/sLLfzETmCJ pic.twitter.com/av0Y3VtxUZ
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) May 13, 2020
سابق کپتان سرفراز احمد کو تنزلی کے بعد بی کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔ان کے علاوہ عابد علی، اسد شفیق،حارث سہیل، محمد عباس، محمد رضوان،شاداب خان، شان مسعود اور یاسر شاہ بھی بی کیٹگری میں شامل ہیں۔
فخر زمان، افتخار احمد، عماد وسیم،امام الحق، نسیم شاہ اور عثمان شنواری کو سی کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔
حیدر علی، حارث رؤف اور محمد حسنین نئی تشکیل کردہ ایمرجنگ پلیئرز کیٹیگری میں شامل ہیں۔
ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹ دیتے وقت کھلاڑیوں کی گذشتہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ آئندہ 12 ماہ میں شیڈول اپنے میچوں کےفارمیٹ اور تعدادکو پیش نظر رکھا گیا ہے۔
پاکستان کو آئندہ 12 ماہ کےدوران 9 ٹیسٹ، 6 ایک روزہ اور 20ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کے علاوہ ایشیاءکپ اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 میں شرکت کرنی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News