پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ محمد رضوان ٹیم کے ریگولر وکٹ کیپر ہیں، ان کے متبادل سرفراز احمد ہی رہیں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا سینٹرل کنٹریکٹ کے اعلان کے بعد ٹیلی پریس کانفرنس میں کہنا تھاکہ سرفراز احمد کے بارے چیئرمین پی سی بی نے حتمی فیصلہ کیا ہے۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ سرفراز احمد ابھی بھی قومی ٹیم کے پلان کا حصہ رہیں گے۔
چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں پرفارمنس اور میرٹ کو سامنے رکھا گیا ہے۔ اگلے سال کے لیے اظہرعلی کو ٹیسٹ کپتانی میں توسیع دی ہے۔
مصباح الحق نے کہا کہ بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ اب ون ڈے کی کپتانی بھی دی گئی ہے۔ بابر کو ون ڈے کپتانی دینے کا فیصلہ مستقبل کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کیا گیاہے۔
انہوں نے کہا کہ وہاب ریاض ، محمد عامر اور حسن علی کے ساتھ ٹیلی فون پر کنٹریکٹ ختم ہونے کے حوالے سے گفتگو ہوئی ہے۔
ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ حسن علی کو فٹنس نہ ہونے پر کنٹریکٹ سے ڈراپ کیا گیا ہے۔ حسن علی کی فٹنس کے لیے پی سی بی بھرپور کوشش جاری رکھے گا۔
چیف سلیکٹر نے کہا کہ محمد عامر اور وہاب ریاض کنٹریکٹ ختم ہونے کے باوجود پلان کا حصہ رہیں گے۔
مصباح الحق کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی نے تینوں فارمیٹ میں شاندار کھیل پیش کرکے اے کیٹگری میں جگہ بنائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ انٹرنیشنل سطح کی کرکٹ کے ۔لیے دیا گیا ہے۔ ڈومیسٹک کے ٹاپ پرفارمرز کے لیے نئی حوصلہ افزا پالیسی بنا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
