Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مستحق افراد کی خدمت اور مدد ہم پر فرض ہے، شاہد آفریدی

Now Reading:

مستحق افراد کی خدمت اور مدد ہم پر فرض ہے، شاہد آفریدی
شاہد آفریدی

شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان  اور عالمی شہرت یافتہ کرکٹر شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ مستحق افراد کی مدد اور خدمت ہم پر فرض ہے۔

خضدار میں مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم  کرنے کے دوران معروف کرکٹر شاہد افردی کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کی وجہ سے اس وقت ملک نازک صورتحال سے گزر رہا ہے اور ایسے موقع پر ملک میں مستحق افراد کی مدد اور خدمت ہم پر فرض ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر مستحق افراد میں راشن تقسیم کررہاہوں ۔خضدار میں ایک ہزار خاندانوں کو راشن دیا جا رہا ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کے دوران پاک آرمی ،لیویز پولیس اور ایف سی کا کردار بھی قابل ستائش ہے جو فرنٹ لائن پر کردار ادا کررہے ہیں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ  حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات بھی آگے آئیں اور عوام کی مدد کریں۔ اللہ تبارک و تعالیٰ نے انسانوں کا جوامتحان لیا ہے اس امتحان میں ہمیں کامیاب فرمائے۔

Advertisement

سابق کپتان نے مزید کہا کہ ا س حوالے سے ڈپٹی کمشنر خضدار کا کردار بھی قابل ستائش ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئرلینڈ اور انگلینڈ کے بعد اصل امتحان ورلڈکپ ہے، چیئرمین پی سی بی
اذلان شاہ کپ میں شاندار کارکردگی پر قومی کرکٹرز ہاکی کی سپورٹ میں بول پڑے
جیمز اینڈرسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا 
اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میچ میں جاپان نے پاکستان کو ہرا دیا
قومی ہاکی ٹیم فائنل میں جاپان کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، محسن نقوی
پہلا ٹی ٹوئنٹی؛ آئرلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر