Advertisement
Advertisement
Advertisement

دورہ انگلینڈ کیلئے سرفراز، حفیظ اور ملک کی ٹیم میں واپسی کا امکان

Now Reading:

دورہ انگلینڈ کیلئے سرفراز، حفیظ اور ملک کی ٹیم میں واپسی کا امکان
دورہ انگلینڈ

دورہ انگلینڈ کے لیے سینئر کھلاڑیوں سرفراز احمد ، محمد حفیظ اور شعیب ملک کی ٹیم میں واپسی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق  دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیم کی سلیکشن سے متعلق ہونے والا قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا۔

اجلاس میں سلیکٹرز  نے  چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق سے سرفراز احمد کو کیمپ میں بلانے کی سفارش کی ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی  کے لیے شعیب ملک اور محمد حفیظ کو بھی شامل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

سلیکٹرز نے چیف سلیکٹر مصباح الحق کو اپنی سفارشات جمع کروا دی ہیں جس میں احمد شہزاد اور آصف علی کو کیمپ میں نہ بلانے پر اتفاق کیا گیا  ہے۔

دورہ انگلینڈ  کے لیے ابتدائی حتمی ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم جولائی کے پہلے ہفتے  میں برطانیہ روانہ ہوگی جہاں اس نے انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ اور 3 ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں۔

دوسری جانب  محمد عامر اور حارث سہیل نے دورہ انگلینڈ کے لیے دستیابی سے معذرت کرلی ہے۔

بورڈ حکام نے تصدیق کی ہے کہ فاسٹ باؤلر محمد عامر اور مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل نے نجی مصروفیات کی بناء پر دورہ انگلینڈ پر روانگی سے معذرت کرلی ہے۔

محمد عامر نے اگست میں اپنے بچے کی پیدائش اور حارث سہیل نے فیملی وجوہات کی بناء پر دورے سے معذرت کی ہے۔

پاکستان 28 کھلاڑیوں اور 14 پلیئر سپورٹ اسٹاف کو انگلینڈ بھیجے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر