Advertisement
Advertisement
Advertisement

ثناء میر کو ویمن کرکٹ میں عنقریب اعلیٰ عہدہ ملنے کا امکان

Now Reading:

ثناء میر کو ویمن کرکٹ میں عنقریب اعلیٰ عہدہ ملنے کا امکان
ثناء میر

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کو ویمن کرکٹ میں عنقریب اعلیٰ عہدہ ملنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق   پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )صحیح سمت پر گامزن ہے ۔ انتظامی ڈھانچے میں ثقلین مشتاق، یونس خان اور مشتاق احمد کو شامل کر کے بورڈ نے مثبت فیصلے  کیے ہیں۔اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ویمنز کرکٹ میں بھی اہم تقرری متوقع ہے۔

 یونس خان کو قومی کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ تعینات کیے جانے کے بعد اب  ثناء میر کو ویمن کرکٹ میں اعلیٰ عہدہ ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ویمنز ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کو خواتین کرکٹ کے لیےلانے کی تیاری آخری مراحل میں ہے،چند معاملات پراتفاق رائے ہوچکا ہے۔ ثنا میر کو اہم ذمہ داری سونپی جارہی ہے۔

 ثناء میر پہلے ہی اپنے انٹرویو میں اشارہ دے چکی ہیں کہ کرکٹ ان کا پہلا پیار ہے اور وہ اس کی طرف لوٹنے والی ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ عروج ممتاز بطور ویمن ونگ کی عبوری ہیڈ کے طور پر کام کر رہی ہیں جبکہ عائشہ اشعر جنرل مینیجر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ہائی پرفارمنس سنٹر میں بالرز اور بیٹسمینوں کی کوچنگ کے لیے سینئرز سے بات چیت جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر