
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے کہا ہے مزید 6 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ دوسری مرتبہ منفی آنے پر 6 کھلاڑی وورسٹر میں اسکواڈ کو جوائن کرنے کے اہل ہیں۔
ٹیسٹ منفی آنے والے کھلاڑیوں میں فخر زمان، محمد حسنین، محمد حفیظ، محمد رضوان ،شاداب خان اور وہاب ریاض شامل ہیں۔
Six players eligible to join side in Worcester following second negative Covid-19 testhttps://t.co/PAVto66nKp pic.twitter.com/vsYDz4P7aM
Advertisement— PCB Media (@TheRealPCBMedia) June 30, 2020
پی سی بی نے تمام 6 کھلاڑیوں کو وورسٹر شائر بھیجنے کے لیے ان کے سفر کے انتظامات کا آغاز کردیا ہے۔
واضح رہے کہ ان کھلاڑیوں کی ری ٹیسٹنگ 29 جون بروز پیر کو ہوئی تھی۔
اس سے قبل 26 جون کو ہونے والی ٹیسٹنگ میں بھی ان 6 کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی تھی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News