Advertisement
Advertisement
Advertisement

117 دن بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی بارش سے متاثر

Now Reading:

117 دن بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی بارش سے متاثر
انٹرنیشنل کرکٹ

کورونا وائرس کی عالمی وباء کے باعث دیگر کھیلوں کی طرح کرکٹ بھی بری طرح متاثر ہوئی اور 117 روز تک انٹرنیشنل کرکٹ بندش کا شکار رہی۔

طویل انتظار کے بعد شائقین کرکٹ آج سے شروع ہونے والی انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز  کے درمیان ٹیسٹ  سیریز کے بے چینی سے منتظر تھے تو ایسے میں بارش نے بھی خوب رنگ جمایا اور شائقین کے صبر کا مزید امتحان لیا۔

ایجس باؤل کرکٹ گراؤنڈ میں آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے سبب نہ صرف ٹاس تاخیر کا شکار ہوا بلکہ پہلےسیشن  کا کھیل ہی نہ ہوسکا۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 3 اوورز بعد  پھر بارش کے سبب کھیل روکنا پڑا۔کچھ دیر بعد کھیل دوبارہ  شروع ہوا تو صرف 7 بالز ہی کی جاسکیں تھیں کہ پھر بارش شروع ہوگئی۔

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں اب تک صرف 4.1 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا ہے اور انگلینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 3 رنز بنائے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے سبب کرکٹ قوانین میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں جن کا اطلاق اس میچ سے ہوگیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی سی بی اور بیکن ہاؤس کا اشتراک، نوجوان کرکٹرز کو تعلیمی اسکالرشپ ملیں گے
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان کو ہرا دیا
ویمنز ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش سے متاثر، ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
محمد رضوان کی کپتانی خطرے میں، نیا ون ڈے کپتان کون؟
ٹی ٹوئنٹی  ورلڈکپ 2026 کی لائن اپ مکمل، عمان اور یوے ای کی طویل عرصے بعد واپسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر