انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے رواں برس آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ملتوی کر دیا۔
آئی سی سی اعلامیے کے مطابق اکتوبر نومبر میں آسڑیلیا میں شیڈول ورلڈ کپ کو کورونا وبا ءکے باعث ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
آئی سی سی کے اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ ایونٹس 2021 اور 2022 میں منعقد ہوں گے۔ تاہم 2021 اور 2022 میں شیڈول ایونٹس کے میزبان ممالک کا اعلان نہیں کیا گیا۔
شیڈول کے مطابق 2021 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت میں ہونا تھا۔بھارت میں 2023 میں ہونے والے ورلڈ کپ کی تاریخ کو بھی 6 ماہ کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔
AdvertisementBREAKING: The 2020 @T20WorldCup has been postponed.
DETAILS 👇 https://t.co/O8pZAjwf9R pic.twitter.com/ZGF5pKxS7n
— ICC (@ICC) July 20, 2020
کرکٹ ورلڈ کپ 2023 فروری مارچ کے بجائے اب اکتوبر اور نومبر میں کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ بول نیوز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ملتوی ہونے کی خبر اپنے ذرائع سے اپریل میں ہی بریک کر چکا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
