Advertisement

انگلینڈ 219 رنز پر ڈھیر، پاکستان کو 107 رنز کی برتری حاصل

انگلینڈ

پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم 219 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان  کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم 219 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی ۔ پاکستان کو پہلی اننگز میں 107 رنز کی برتری حاصل ہے۔

انگلینڈ کی جانب سے نوجوان اولی پوپ (62 ) کے علاوہ کوئی کھلاڑی  نصف سنچری بھی اسکور نہ کرسکا۔ان کے علاوہ جوس بٹلر 38 اور اسٹورٹ براڈ 29 رنز بناکر نمایاں رہے۔

روری برنز 4،ڈوم سبلی 8 اور جو روٹ 14 رنز بناسکے جبکہ بین اسٹوکس بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔کرس ووکس 19،جوفرا آرچر16،ڈومینک بیس  ایک اور جیمز اینڈرسن 7 رنز بناسکے۔

پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں  جبکہ جبکہ شاداب خان اور محمد عباس نے 2،2 اور نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شان مسعود (156) کی شاندار سنچری کی بدولت 326 رنز بنائے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یوراج سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنلسٹ کی پیشگوئی کردی
بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے
شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں منفرد اعزاز حاصل کرلیا 
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی ایبٹ آباد میں رونمائی
معروف کرکٹر پر چیتے کا حملہ؛ شدید زخمی
Next Article
Exit mobile version