Advertisement
Advertisement
Advertisement

دوسرا ٹیسٹ، بارش اور خراب روشنی نے میچ کا مزہ پھیکا کردیا

Now Reading:

دوسرا ٹیسٹ، بارش اور خراب روشنی نے میچ کا مزہ پھیکا کردیا

دوسرا ٹیسٹ کے دوسرے روز محض 40 اعشاریہ 02 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق دوسرے دن پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگ کا آغاز 126 رنز  پانچ  وکٹوں کے نقصان سے کیا جس میں بابر اعظم سینتالیس رنز بنا کر اسٹورٹ براڈ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

یاسر شاہ پانچ رنز پر اینڈرسن جبکہ شاہین شاہ آفریدی صفر پر رن آؤٹ ہوئے، عباس کو 02 رنز پر براڈ نے واپس پویلین روانہ کیا لیکن محمد رضوان نے ڈٹ کر انگلش بولرز کا مقابلہ کیا اور وہ 60  اور نسیم شاہ  01 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔۔

دوسرا ٹیسٹ، پاکستان کا بیٹنگ کا فیصلہ، فواد عالم کی واپسی

پاکستان نے 09 وکٹوں پر دوسوتئیس رنز بنائے تھے کہ خراب روشنی کے باعث کھیل کو روکنا پڑا لیکن طویل انتظار کے بعد بھی موسم کی صورتحال کھیل کے لئے بہتر نہ ہوئی تو میچ آفیشلز نے دوسرے دن کھیل ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ نجی وجوہات کی بنا پر سیریز سے دستبردار ہونے والے بین اسٹوکس کی جگہ زیک کرولی جبکہ جوفرا آرچر کی جگہ سیم کرن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:

Advertisement

اظہر علی(کپتان) ، شان مسعود، عابد علی، بابراعظم،اسد شفیق،فواد عالم، محمد رضوان،یاسر شاہ، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ

انگلینڈٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:

جو روٹ(کپتان)، روری برنز، ڈوم سبلی،زیک کرولی، اولی پوپ، جوس بٹلر، کرس ووکس، سیم کرن، جیمز اینڈرسن ، ڈومینک بیس اور اسٹورٹ براڈ

یاد رہے کہ انگلینڈ کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر