
انگلینڈ کی سمر سیٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب نے ٹی ٹوئنٹی کے عالمی نمبر ایک بلے باز بابر اعظم کے لیے اردو میں پیغام جاری کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر سمر سیٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب کے اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ ہم بابر اعظم کا ایک بار پھر سمرسیٹ میں استقبال کرتے ہیں۔ ہم دنیا کے بہترین ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی کو دیکھنے کے لیے منتظر ہیں۔
پیغام میں مزید کہا گیا کہ بابر اعظم کے سمرسیٹ میں کھیلے جانے والے تمام میچ براہ راست سمرسیٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب کے یوٹیوب چینل پر ضرور دیکھیں۔
هم بابر اعظم کا ایک بار پھر سومرسیٹ میں استقبال کرتے ہیں! ہم دنیا کے بہترین T20 کھلاڑی کو دیکھنے کے لیے منتظر ہیں! بابر اعظم کے تمام سومرسیٹ میں کھیلے جانے والے میچ براہ راست سومرسیٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب کے یوٹیوب چینل پر ضرور دیکھیں!#WeAreSomerset#BabarAzam pic.twitter.com/Uil6ZO6DKk
Advertisement— Somerset Cricket (@SomersetCCC) September 3, 2020
یادرہے کہ بابر اعظم گذشتہ سیزن میں بھی سمرسیٹ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News