Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی سی بی کا ڈین جونز کے انتقال پر اظہار تعزیت

Now Reading:

پی سی بی کا ڈین جونز کے انتقال پر اظہار تعزیت
پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی جانب سے سابق آسٹریلوی کرکٹر، کوچ اور کمنٹیٹر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  ڈین جونز کے انتقال کی خبر سن کر  پی سی بی افسردہ ہے۔

پی سی بی کی جانب سے  ڈین جونز کے اہلخانہ ، دوست اور کرکٹ کمیونٹی سے دلی تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز آج بھارت کے شہر ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں۔

ڈین جونز پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز کے موجودہ کوچ تھے۔

اس سے قبل وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے بھی کوچنگ کی خدمات انجام دے چکے ہیں اور اسے دو مرتبہ چیمپئن بنواچکے ہیں۔

1984 سے 1994 تک کے اپنے دس سالہ انٹرنیشنل کیریئر میں ڈین جونز نے 52  ٹیسٹ اور 164   ایک روزہ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی  کی۔

Advertisement

انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کے بعد ڈین جونز نے کوچنگ اور کمنٹری میں بھی بہت نام کمایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے احتجاج اور یو اے ای سے میچ پر بھارتی میڈیا آئی سی سی پر برس پڑا
آئی سی سی کا دہرا معیار ، 2008 میں بھارتی ٹیم کے احتجاج پر امپائراسٹیوبکنر کوہٹادیا گیا تھا
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
مصافحے کے بعد نیا انکار؛ سوریا کمار کا ایشیاکپ کی ٹرافی محسن نقوی سے لینے سے انکار
ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا، میچ ہارنے پر راشد خان کی پاکستانی امپائر سے بدتمیزی
پاکستان اور یو اے ای کا میچ آج شیڈول کے مطابق کھیلے جانے کا امکان، تیاریاں مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر