Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم سے ملاقات کرنے پر پی سی بی ہیڈ کوچ و سینئر کھلاڑیوں سے ناراض

Now Reading:

وزیر اعظم سے ملاقات کرنے پر پی سی بی ہیڈ کوچ و سینئر کھلاڑیوں سے ناراض
پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)  نے  ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے ہیڈ کوچ مصباح الحق، ٹیسٹ کپتان اظہرعلی اورمحمد حفیظ کے گذشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان سے رابطہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  تینوں کرکٹرز کی گذشتہ روز بورڈ کے اعلیٰ حکام کے ساتھ  بھی وزیر اعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں محمد حفیظ، مصباح الحق اوراظہر علی نے براہ راست وزیراعظم عمران خان کے سامنے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کا معاملہ اٹھایا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ  نے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور اظہر علی کی جانب سے پیٹرن ان چیف عمران خان سے براہ راست رابطہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب آل راؤنڈر محمد حفیظ کے رویے پر بھی پی سی بی خوش دکھائی نہیں دے رہا ۔

Advertisement

تینوں کھلاڑیوں کی جانب سے براہ راست رابطوں نے کرکٹ بورڈ کےاعلیٰ حکام کو بھی حیران کردیا ہے۔کھلاڑیوں کے براہ راست رابطوں نے پالیسی اور آئین پر بات کرکے پی سی بی کو بائی پاس کیا ہے۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وچیف سلیکٹر مصباح الحق کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاہدے میں ہیں، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی پی سی بی سنٹرل کنٹریکٹ کا حصہ ہیں جبکہ محمد حفیظ سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر