برطانیہ کے معروف اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ۔
اولمپک چیمپئن اورسابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز دوسرے راونڈ کینیڈین ٹینس اسٹار فیلکس آوجر الیاسیم نے اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔
امریکا کے شہر نیویارک سٹی میں یو ایس ٹی اے بلی جین کنگ نیشنل ٹینس سینٹر میں کھیلے جارہے میگا ایونٹ کے مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میچ میں کینیڈا کے فیلکس آوجر الیاسیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانوی سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-2، 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
