
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کپتان اظہر علی ک کپتان برقرار رکھنے یا نہ رکھنے کے لیے ان کی بحثیت بیٹسمین اور کپتان کارکردگی کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔
دورہ نیوزی لینڈ سے قبل اظہر علی کی کپتان اور بیٹسمین کی حیثیت سے کارکردگی کا جائزہ لینے کے سلسلے میں چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان سے تفصیلی بات چیت ہو چکی ہے جبکہ چیئرمین احسان مانی سے اظہر علی کی ملاقات ہونا باقی ہے۔
امید کی جارہی ہے کہ اگلے 10 روز میں یہ ملاقات ہوجائے گی۔ نومبر کے دوسرے ہفتے میں دورہ نیوزی لیند کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان ہو گا اور اس دوران پی سی بی اظہر علی کو ٹیسٹ کپتان برقرار رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کرے گا۔
وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان مضبوط امید وار ہیں۔ ایک حلقے کا کہنا ہے کہ اگر اظہر علی کو تبدیل کرنا ہے تو نیوزی لینڈ کی سیریز کے بعد کیا جائے۔
ہیڈ کوچ مصباح الحق کے کم پاورفل ہونے کے بعد سے ہی اظہر علی کی تبدیلیوں کی بازگزشت سنائی دی جانے لگی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News