پاکستان اور زمبابوے سیریز کے شیڈول اور وینیو میں تبدیلی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اسموگ کی تازہ ترین صورتحال کے لیےمحکمہ موسمیات کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے ۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسموگ بڑھنے کے پیش نظر زمبابوے سیریز کا شیڈول تبدیل ہو سکتا ہے۔ پی سی بی نے شیڈول کے اعلان کے وقت بھی شیڈول کی تبدیلی کا عندیہ دیا تھا ۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں اسموگ بڑھنے سے ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی منتقل کیے جا سکیں گے۔
یاد رہے کہ لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچز7 ، 8 اور 10 نومبر کو شیڈول ہیں ۔ محکمہ موسمیات نے لاہور میں اسموگ کے بڑھنے کی پیش گوئی کی ہو ئی ہے ۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لاہور میں زمبابوے سیریز کے میچز نہ ہو سکے تو پی ایس ایل کے باقی میچز بھی لاہور سے منتقل ہوں گے۔ پی ایس ایل کے میچز 14 ، 15 اور 17 نومبر کو شیڈول ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
