
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ دورہ جنوبی افریقہ کی تصدیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ 3ٹی ٹوئنٹی میچز اور 3ایک روزہ میچز کی سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 نومبر کو جنوبی افریقہ کے لیے روانہ ہوگی۔
دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 27 نومبر، دوسرا میچ 29 نومبرجبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ یکم دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 4 دسمبر، دوسرا میچ 6 دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 9 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News