پاکستان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے آخری میچ میں زمبابوے کو شکست دے کر کلین سوئپ کے لیے پر عزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیم کو سیریز میں0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ایک روزہ میچز کی سیریز میں پاکستان نے 1-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔
سیریز کے آخری میچ میں زمبابوے نے سپر اوور میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان کو کلین سوئپ سے محروم کردیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
