Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 2020: سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا

Now Reading:

پی ایس ایل 2020: سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے پلے آف میچز کے لیے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق   نیشنل اسٹیڈیم  سمیت تمام متعلقہ روٹس اور ہوٹلز  پر پولیس کی بھاری نفری کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے لیے موجود رہے گی ۔

کراچی پولیس کے 24 سینئر افسران سمیت 59 ڈی ایس پیز، 474 این جی اوز، 4275 ہیڈکانسٹیبل/کانسٹیبل، ریپڈ ریسپونس فورس کے 345 جوان اور اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے 1018 کمانڈوز تعینات کیے گئے ہیں۔

کراچی پولیس کے ترجمان کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور ہوٹلز پر اسپیشل برانچ کے سادہ لباس اہلکاروں کی بڑی تعداد بھی سیکیورٹی  کے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔

غیر معمولی حالات سے نمٹنے کیلئے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی ٹیمیں ہمہ وقت فوری ریسپونس کے لیے تیار رہیں گی ۔

Advertisement

دوسری جانب ٹریفک پولیس نے پی ایس ایل فائیو میں شرکت  کے لیے آنے والے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی نیشنل اسٹیڈیم کی طرف آمد ورفت کے اوقات میں عوام کی سہولت کے لیے متبادل روٹس پلان پہلے ہی دے دیا ہے۔

کراچی کی روشنیوں کی بحالی  کے لیے پولیس نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی آمد شہر میں امن و امان کے قیام کی دلیل ہے۔

کراچی پولیس عوام کے تحفظ اور قانون کی بالا دستی  کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر