
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کراچی میں کرانے پر غور کیا جارہا ہے۔ لاہور اور اسلام آباد میں ڈرافٹنگ ہو چکی ، اب ڈرافٹنگ کا وینیو کراچی ہو گا۔
کوویڈ 19 کی وجہ سے پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ آؤٹ ڈور کرانے کی حکمت عملی پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے مقام پر مشاورت جاری ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ڈرافٹنگ آن لائن کروانے کا بھی آپشن رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن آئندہ سال فروری مارچ میں منعقد ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News