
پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل ) ڈرافٹ کے لیے پک آرڈر کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل ) کے چھٹے ایڈیشن کےڈرافٹ کے لیے پک آرڈر کا اعلان کردیا گیاہے۔
پلاٹینم کیٹگری کے پہلے کھلاڑی کے انتخاب میں پہلی باری اسلام آباد یونائیٹڈ ،دوسری ملتان سلطانز،تیسری لاہور قلندرز ، چوتھی پشاور زلمی ،پانچویں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور آخری کراچی کنگز کی ہوگی۔
پلاٹینم کیٹگری کے دوسرے کھلاڑی کے انتخاب میں پہلی باری ملتان سلطانز،دوسری لاہور قلندرز،تیسری، اسلام آباد یونائیٹڈ، چوتھی پشاور زلمی ،پانچویں کراچی کنگز اور آخری کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ہوگی۔
پلاٹینم کیٹگری کے تیسرے کھلاڑی کے انتخاب میں پہلی باری اسلام آباد یونائیٹڈ ،دوسری کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، تیسری لاہور قلندرز ، چوتھی ملتان سلطانز، پانچویں پشاور زلمی اور آخری کراچی کنگز کی ہوگی۔
Check out the pick order for the #HBLPSLDraft so far.
What are your predictions? 🔮
Read more: https://t.co/znnbYf6n2b pic.twitter.com/itWum5sG51
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) December 23, 2020
ڈائمنڈ کیٹگری کے پہلے کھلاڑی کے انتخاب میں پہلی باری ملتان سلطانز، دوسرے کھلاڑی کے انتخاب میں پہلی باری کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور تیسرے کھلاڑی کے انتخاب میں پہلی باری کراچی کنگز کی ہوگی۔
گولڈ کیٹگری کے پہلے کھلاڑی کے انتخاب میں پہلی باری لاہور قلندرز، دوسرے کھلاڑی کے انتخاب میں پہلی باری کراچی کنگز اور تیسرے کھلاڑی کے انتخاب میں پہلی باری پھر سے لاہور قلندرز کی ہوگی۔
سلور کیٹگری کے پہلے کھلاڑی کے انتخاب میں پہلی باری کراچی کنگز ، دوسرے کھلاڑی کے انتخاب میں پہلی باری لاہور قلندرز، تیسرے کھلاڑی کے انتخاب میں پہلی باری پشاور زلمی، چوتھے کھلاڑی کے انتخاب میں پہلی باری اسلام آباد یونائیٹڈاور پانچویں کھلاڑی کے انتخاب میں پہلی باری کراچی کنگز کی ہوگی۔
ایمرجنگ کیٹگری کے پہلے کھلاڑی کے انتخاب میں پہلی باری کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دوسرے کھلاڑی کے انتخاب میں پہلی باری لاہور قلندرز کی ہوگی۔
سپلیمنٹری کیٹگری کے پہلے کھلاڑی کے انتخاب میں پہلی باری کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دوسرے کھلاڑی کے انتخاب میں پہلی باری پشاور زلمی کی ہوگی۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے ڈرافٹنگ آئندہ ماہ جنوری میں متوقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News